لاہور:

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں۔
 

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں۔ تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں اور ملکی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسے (تحریک انتشارکو ) صرف اس بات سے غرض ہے کہ خیبر پختونخوا میں کس طرح تقسیم پیدا کی جائے، حالات کس طرح خراب کیے جائیں، دہشت گردوں کو کس طرح محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جائیں۔ عمران خان اور ان کی جماعت کا وتیرہ رہا ہے کہ بین الاقوامی اور عالمی سطح پر وہ دہشت گردوں کے سہولت کار رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت دہشت گردوں کی ہر فورم پر حامی رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستانی واحد قوم ہیں جس کے بچوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ اے پی ایس کے بچوں نے اپنے خون سے قربانیوں کی داستان لکھی۔ خضدار میں بچے شہید کیے گئے، ان بچوں کی قربانیوں کو کس طرح بھول سکتے ہیں؟۔ ایک شخص کے 3 بچے واقعے میں شہید ہوئے تھے اور وہ ہمت اور حوصلہ سے کہہ رہا تھا کہ میری جان بھی حاضر ہے پاکستان کے لیے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی ہے۔ افواج پاکستان، سویلینز، دکاندار، ڈاکٹرز، انجینئرز، بچے، معاشرے کا ہر طبقہ ان قربانیوں کی داستان میں روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔ پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہے۔ پاک فوج کے جوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے لیے محب وطن لوگوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو مات دی۔ گزشتہ دور میں ہر روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے۔ پریڈ لائن مسجد دھماکے میں لوگوں کی شہادتیں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ فتنۃ الخوارج کا نہ دین سے تعلق ہے نہ اسلام سے۔ مساجد اور معصوم لوگوں پر حملہ کسی صورت جائز نہیں ہے۔ علما کا خون بھی وطن کی آبیاری میں شامل ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ فوج کی قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا۔ آپریشن رد الفساد اور آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ بازاروں کی رونقین لوٹیں، کھیل کے میدان آباد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھے ہوئے شخص کی خواہش ہے کہ لاشوں پر سیاست کیسے چمکائی جائے۔ پیپلز پارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان وزیر اطلاعات کی قربانیوں وفاقی وزیر نے کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

ہم شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے، پاکستان ہمیشہ اعلانیہ حملہ کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، ہم افغان عوام کے نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نظر میں کوئی گڈ اور بیڈ طالبان نہیں، دہشت گردوں میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ پاکستان کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا، ہم افغان عوام کے نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، طالبان حکومت ریاست کی طرح فیصلہ کرے، نان اسٹیٹ ایکٹر کی طرح فیصلہ نہ کرے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے، دہشت گردی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال ہوئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ریاست ہیں ، ریاست کے طور ہی ردعمل دیتے ہیں، بلڈ اور بزنس ایک ساتھ نہیں چل سکتے، یہ نہیں ہو سکتاکہ حملے بھی ہوں اور ہم تجارت بھی کریں۔ ہم افغان عوام کے نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہیں، ہم حق پر ہیں اور حق غالب آئے گا۔ترجمان پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ ایک سیاسی جماعت سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلارہی ہے، 4 نومبر سے اب تک 4910 انسداد دہشت گردی آپریشن ہوئے ہیں، ہر روز 232 آپریشن ہوئے، 336 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان فسطائیت کے عروج کے دور میں بھی ہم نے مذاکرات کی بات کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • پاکستان گھر کی مانند ‘ محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : وزیر اطلاعات 
  • دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل
  • ہنگو میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
  • دہشت گردوں کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی
  • خیبرپختونخوا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
  • اسلام‌آباد کچہری خودکش حملہ: منصوبہ بندی افغانستان میں ٹی ٹی پی قیادت نے کی، وفاقی وزیر اطلاعات
  • ہم شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے، پاکستان ہمیشہ اعلانیہ حملہ کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • وزیراعظم کا بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین
  • یورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف اعلامیہ