سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا ۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ 

قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ 

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی جاتی امرا میں اہم ملاقات ہوئی. جس میں پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کے بارے میں بریفنگ دی جب کہ سابق وزیراعظم نے وزیراعظم کی قومی معاملات پر رہنمائی کی اور دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔اتوار کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے دورہ ملائیشیا کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا جب کہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔دوران ملاقات وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات خصوصاً اقتصادی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔وزیر اعظم نے اپنے آنے والے دورہ مصر کے حوالے سے بھی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو بریفنگ دی۔ملاقات میں افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی پر بھی بات چیت ہوئی اور افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جواب پر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم شہبازشریف کی شرم الشیخ میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ، خطے میں امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، سعودی وزیر خارجہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بات چیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے تبلیغی جماعت کے وفد کی ملاقات