دراندازی کیوجہ سے بڑھی مسلمانوں کی آبادی پر امت شاہ کا بیان سراسر جھوٹ ہے، اسد الدین اویسی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ نے کہا کہ امت شاہ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ 1951ء سے 2011ء تک مسلمانوں کی آبادی میں صرف 4.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کے متنازع بیان پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ ملک میں دراندازی کی وجہ سے مسلم آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین اور کانگریس نے اس بیان پر سوال اٹھایا ہے۔ مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے امت شاہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا تو کانگریس نے کہا کہ ان کی پارٹی گذشتہ 11 برسوں سے برسراقتدار ہے تو وہ کس پر الزام لگا رہے ہیں۔ مجلس اتحاد المسلین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وزیر داخلہ امت شاہ کے دعوے کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ 1951ء سے 2011ء تک مسلمانوں کی آبادی میں صرف 4.
وہیں کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ وزیر داخلہ کا تبصرہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی حکومت گذشتہ 11 برسوں سے غیر فعال ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ کھیرا نے کہا کہ شاہ نے یہ بیان جان بوجھ کر آئندہ اسمبلی انتخابات کو متاثر کرنے کے لئے دیا ہے۔ پون کھیرا نے امت شاہ کے ذریعہ ایکس پوسٹ کو ڈلیٹ کئے جانے پر بھی انہیں نشانہ بنایا۔ پون کھیرا نے کہا کہ وزیر داخلہ انتخابات سے پہلے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ان کا یہ داؤ الٹا پڑ گیا اور انہیں اپنی پوسٹ ڈلیٹ کرنی پڑی۔ کانگریس پارٹی نے کہا کہ اس سے حقیقت مٹ نہیں سکتی۔ کانگریس پارٹی نے کہا کہ 2005ء اور 2013ء کے درمیان کانگریس پارٹی نے 88,792 بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدر کیا، جب کہ بی جے پی نے گذشتہ 11 سالوں میں 10,000 سے بھی کم کو ملک بدر کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس اتحاد المسلین وزیر داخلہ امت شاہ کے نے کہا کہ کھیرا نے
پڑھیں:
وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت کی۔