عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
عوام کے جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مربوط اور موثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورت حال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان چوکی پر قبضہ کرنے والے پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل افغان چوکی پر قبضہ کرنے والے پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین عوام کے جان و مال کا تحفظ
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ۔
نو منتخب اراکین قومی اسمبلی میں بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر شامل تھے،وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم کی نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
وزیراعظم نے کہا ضمنی انتخابات میں کامیابی، قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے ان کی محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔
امید ہے آپ اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دل جمعی سے کام کریں گے ۔میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ آپ قومی اسمبلی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی میں بھرپور شریک ہوں گے اور اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔