کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ یونٹس کیلیے شعبہ تنظیم سازی کیجانب سے دیئے گئے نَو نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ تنظیمی سرگرمیوں میں مؤثریت لائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف وہی ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کا تھا۔ ہم اسرائیل کو ناجائز ریاست سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گوٹھ شاہنواز مری میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین آغا منور جعفری، اصغر علی سیٹھار اور مولانا منور حسین سولنگی بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین ضلع بے نظیر آباد کے صدر مولانا سجاد علی محسنی کی قیادت میں تعلقہ رہنما ڈاکٹر عبدالعزیز، یونٹ صدر مشتاق حسین مری اور دیگر تنظیمی ذمہ داران بطور میزبان موجود تھے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے شہداء کے پاکیزہ لہو کی برکت سے آج مسئلۂ فلسطین پوری دنیا کا سب سے بڑا اور بنیادی انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا اسرائیل کے بارے میں وہی مؤقف ہے جو بانیی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا تھا۔ ہم اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست سمجھتے ہیں اور دو ریاستی حل کے نام پر غاصب اسرائیل کے ناجائز قبضے کو قانونی حیثیت دینے کو سنگین جرم سمجھتے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں تنظیمی فعالیت میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ تعلقہ  کابینہ کو مضبوط اور یونٹس کو فعال بنایا جائے گا۔ یونٹس کے لیے شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے دیئے گئے نَو نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ تنظیمی سرگرمیوں میں مؤثریت لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت، عالمی استکباری قوتوں (امریکہ و اسرائیل) کے خلاف دوٹوک موقف اور وطنِ عزیز پاکستان کی خودمختاری، ترقی و سربلندی مجلس وحدت مسلمین کے ویژن کا بنیادی حصہ ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود اسرائیل کے سمجھتے ہیں نے کہا کہ ڈومکی نے

پڑھیں:

پاک سعودی معاہدے کو روحانی اور اعزاز سمجھتے ہیں، مریم نواز کا سعودی تجارتی وفد سے خطاب

لاہور میں پاکستان سعودی بزنس کونسل کے خصوصی وفد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عربی میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپنے دوسرے گھر سعودی عرب کے مہمانوں کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، سعودی عرب سے تعلقات صرف سیاسی و معاشی نہیں بلکہ روحالی اور ابدی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پرتپاک استقبال

مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے، رمضان میں سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور وژن کی وجہ سے سعودی عرب کو ترقی کے نئے منازل طے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے میرے والد نواز شریف کی دہائیوں پر مبنی تعلقات ہیں، مشرف کے دور میں میں 7 سال جدہ میں رہی، جدہ کو لاہور سے بہتر جانتی ہوں، ہزہائینس پرنس منصور بن محمد بن سعد السعود کا یہ پنجاب کا دوسرا دورہ ہے، آپ پاکستان کے بہترین دوست اور ہمارے مشترکہ خوابوں کے نگہبان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں حالیہ استقبال پر ہم نے خوشی منائی، سعودی عرب سے حالیہ معاہدے پر ہم شکرگزار ہیں جو ہمارے دوطرفہ تعلقات آئینہ دار ہے، اسے ہم حرمین شریفین کی حفاظت کو ہم روحانی فرض اور اعزاز سمجھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی بھائیوں سے مختلف شعبوں میں تجارتی تعاون کے خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس
  • گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے: جنید اکبر
  • کوٹ ادو، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی برسی کی مناسبت سے تقریب 
  • ملکی تاریخ کا سب سےبڑا مال برداربحری جہاز کراچی بندرگاہ پرلنگرانداز
  • افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت علاقائی استحکام کےلیے سنگین خطرہ ہے، بلاول بھٹو
  • کراچی، مجلس وحدت مسلمین کے تحت مرکزی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد
  • ورچوئل کورٹ کا مقصد اپر چترال جیسے علاقوں کے عوام کو انصاف کی سہولت دینا ہے: چیف جسٹس پاکستان
  • انگور اڈہ میں پاک فوج کی بڑی پیش قدمی، افغان پوسٹوں پر قبضے کے بعد پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا
  • پاک سعودی معاہدے کو روحانی اور اعزاز سمجھتے ہیں، مریم نواز کا سعودی تجارتی وفد سے خطاب