قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
قطر نے متحدہ عرب امارات کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنالی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز، اس بار قیمتیں کیا رکھی گئیں؟
آج کا میچ دوحہ کے جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ رہا، تاہم قطر نے بہتر حکمتِ عملی اور مؤثر کھیل کے ذریعے برتری حاصل کی۔
2 گول کی برتری کے بعد یو اے ای نے آخری لمحات میں ایک گول کیا، مگر قطر کی برتری برقرار رہی اور وہ فاتح ٹھہرا۔
دوسری جانب افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے فیصلہ کن میچ میں کیپ وردے نے اسواتینی کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور براہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں ڈائلون لیورامینٹو نے 48ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جس کے چند منٹ بعد ویلی سیمیڈو نے 54ویں منٹ میں اسکور کو دگنا کردیا۔ انجری ٹائم میں اسٹوپیرا نے تیسرا گول کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ کامیابی کے بعد کھلاڑیوں اور شائقین نے میدان میں زبردست جشن منایا۔
اعداد و شمار کے مطابق کیپ وردے آبادی کے لحاظ سے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل 2018 کے ٹورنامنٹ میں آئس لینڈ نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے دسمبر میں فیفا ورلڈ کپ ڈرا کا اعلان کردیا
فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگا، جس میں پہلی بار ریکارڈ 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews فیفا ورلڈ کپ قطر کوالیفائی کرلیا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی کرلیا وی نیوز فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے
پڑھیں:
ملک کی پہلی خاتون فیفا ریفری سونیا مصطفیٰ کون ہیں؟
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سونیا مصطفیٰ نے پاکستان کی پہلی فیفا فٹبال ریفری بن کر ملک کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا
انہوں نے فیفا ریفری فزیکل فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کیا اور یہ کارنامہ فٹبال سے وابستہ پاکستانی خواتین کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
سونیا مصطفیٰ نے اپنے اسپورٹس کیریئر کا آغاز سنہ 2007 میں کیا اور فٹبال کے میدان میں انہیں 16 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے سنہ 2017 میں ریفری کے طور پر میدان سنبھالا۔
انہوں نے حال ہی میں اے ایف سی فٹسال ریفری ایم اے کورس بھی کامیابی سے مکمل کیا، جو ان کے فٹبال کیریئر میں ایک اور نمایاں سنگِ میل ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان کی پہلی خاتون ریسنگ ڈرائیور عرشیہ اختر نے عالمی موٹر اسپورٹس میں تاریخ رقم کردی
سونیا مصطفیٰ بلوچستان کی خواتین فٹبال کی ترقی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ بلوچستان ویمنز فٹبال اکیڈمی اینڈ کلب (BWFA & BWFC) کی بانی اور صدر ہیں جو صوبے کی پہلی خاتون فٹبال اکیڈمی ہے جہاں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو زبان یا نسل کی تفریق کے بغیر تربیت دی جاتی ہے۔
انہوں نے ملکی سطح پر مرد و خواتین فٹبال اور فٹسال چیمپیئن شپ میں متعدد بار ریفری کے فرائض انجام دیے اور وہ پاکستان و بلوچستان کی پہلی خاتون ریفری ہیں جنہوں نے قومی سطح پر مردوں کے میچ میں آفیشیٹ کیا۔
سونیا مصطفیٰ سنہ 2018 سے بلوچستان ویمنز ٹیم کی مسلسل ٹیم لیڈر بھی ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک متاثرکن مثال بن چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کس خطرے سے دوچار، ماہرین نے کیا بتایا؟
ان کی یہ کامیابیاں نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے قابلِ فخر ہیں جو خواتین کے کھیلوں میں بڑھتے ہوئے کردار کی روشن علامت ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان کی سونیا مصطفیٰ پاکستان کی پہلی خاتون فیفا ریفری فیفا فیفا ریفری فیفا ریفری سونیا مصطفیٰ