سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
یہ کامیابی ٹیم کے شاندار ورلڈ کپ سفر کا ساتواں اور مسلسل دوسرا باب ہے۔ عالمی مقابلے 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوں گے۔
فیصلہ کن معرکہ منگل کی شب جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الانما اسٹیڈیم میں اردنی ریفری ادہم مخادمہ کی نگرانی میں کھیلا گیا۔
مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، مگر سعودی ٹیم کو برتری کے اصول کی بنیاد پر اگلے مرحلے کا اعزاز حاصل ہوا۔
پہلے ہاف میں صالح ابو الشامات اور فراس البريکان نے 20ویں اور 25ویں منٹ میں عمدہ کوششیں کیں، تاہم گول نہ ہو سکا۔
دوسرے ہاف میں البريکان، مصعب الجوير اور سالم الدوسري نے کئی مواقع پیدا کیے مگر قسمت نے یاوری نہ کی۔
میچ کے آخری لمحات میں حسان تمبكتي نے ایک یقینی عراقی گول روک کر ٹیم کو سہارا دیا، جبکہ گول کیپر نواف العقيدی نے شاندار دفاع کرتے ہوئے اس کامیابی کو یقینی بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آج سے آغاز، اس بار قیمتیں کیا رکھی گئیں؟
یوں سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر اپنے حوصلے، نظم و ضبط اور ٹیم ورک سے دنیا کو متاثر کرتے ہوے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سعودی فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی کرلیا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی کرلیا وی نیوز فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے