مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلکس پر حملے کے دوران محمد جان کو اغواء کیا تھا، تاہم دو روز بعد وہ باحفاظت خاران پہنچ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خاران سے اغواء ہونے والے جج محمد جان بازیاب ہو گئے۔ انہیں مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلکس پر حملے کے دوران اغواء کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں خاران کے جوڈیشل کمپلکس پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ جہاں ڈیوٹی پر موجود جج محمد جان کو ان کی سرکاری گاڑی سمیت اغواء کیا گیا۔ دو دن گزرنے کے بعد جج محمد جان بازیاب ہوکر واپس آ گئے ہیں، تاہم ان کے اغواء کاروں اور بازیابی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ ان کے اغواء پر مختلف حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا تھا

پڑھیں:

بھارت، اترپردیش میں” آئی لو محمد (ص) ” مہم پر مسلمانوں کی گرفتاریوں کے خلاف جالندھر میں احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور (ص) سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اترپردیش کے شہر بریلی میں میں "آئی لو محمد (ص)”مہم کے سلسلے میں علمائے کرام اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمیونٹی کے افراد ایک مقامی تنظیم کے بینر تلے جمع ہوئے، شہر میں مارچ کیا اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اترپردیش پولیس کی جانب سے کی گئی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور (ص) سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی ہندئوں کے ایک گروہ نے جوابی احتجاج کیا جس کی وجہ سے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنی پڑی تاکہ مزید کشیدگی کو روکا جا سکے۔ جالندھر میں کینٹ کے کانگریس کے رکن اسمبلی پرگت سنگھ نے لوگوں سے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ جالندھر میں شام تک حالات قابو میں رہے، پولیس حساس علاقوں میں گشت کر رہی تھی اور لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کر رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا میں مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق
  • بھکر، ڈی آئی خان روڈ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • ایشیاکپ میں فلاپ ہونیوالے صائم ایوب ڈومیسٹک میں چل نکلے
  • ایران میں مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ؛ پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی
  • خاران میں نامعلوم مسلح افراد کا قاضی کورٹ پر حملہ، عمارت کو آگ لگا دی، جج اغوا
  • مستونگ میں بینک ڈکیتی، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
  • خاران، جوڈیشل کمپلکس پر نامعلوم افراد کا حملہ، جج اغواء، عمارت نذرآتش
  • بلوچستان: مسلح افراد کا جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، ریکارڈ کو آگ لگا دی
  • بھارت، اترپردیش میں” آئی لو محمد (ص) ” مہم پر مسلمانوں کی گرفتاریوں کے خلاف جالندھر میں احتجاجی مظاہرہ