Daily Pakistan:
2025-10-08@16:15:48 GMT

فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  کی درخواست پر سماعت کی۔ 

فلک جاوید کے خلاف ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات درج ہیں۔دورانِ سماعت این سی سی آئی اے نے ملزمہ فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔این سی سی آئی اے نے موقف اپنایا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی۔

امریکی سفارتخانے کے 4 رکنی وفد کی اڈیالا جیل نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فلک جاوید کے

پڑھیں:

9مئی سمیت دیگر مقدمات؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے 28 اکتوبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر رہا ہوں۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملزمہ ایک عورت ہے دہشت گرد نہیں، بار بار ریمانڈ کیوں مانگا جارہا ہے؟ عدالت
  • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل؛ گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
  • صنم جاوید پشاورسےمبینہ طورپراغواء،مقدمہ درج
  • نو مئی سمیت دیگر مقدمات؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
  • 9مئی سمیت دیگر مقدمات؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
  • فلک جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر نے پر تحریری فیصلہ جاری
  • 2مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • فلک جاوید کا جسمانی ریمانڈ منظور