بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن ہائوسنگ اسکیم کے گرد گھیر ا تنگ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
محمد عارف میمن ولد حاجی عبدالمجید میمن، اسپانسر کو مختیارکار لطیف آباد کا نوٹس جاری
زمین پر سرکاری اراضی پر تجاوزات کا الزام،تعمیرات اور خرید و فروخت روک دی جائیں
بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن ہائوسنگ اسکیم کی زمین پر سرکاری اراضی پر تجاوزات کا الزام، مختیارکار لطیف آباد کا نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق مختیارکار تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد کے دفتر سے محمد عارف میمن ولد حاجی عبدالمجید میمن، اسپانسر بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن ہاسنگ اسکیم لطیف آباد کو باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا ہے نوٹس نمبر AM؍791مورخہ 14اکتوبر 2025کے مطابق دفتر مختیارکار کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن اسکیم کے تحت ہونے والی تعمیرات سرکاری زمین (Flood Protection Bund Land)پر مبینہ طور پر اوورلیپ کر رہی ہیںنوٹس میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ تمام تعمیراتی اور خرید و فروخت کے معاملات فی الفور روک دیٔے جائیں جب تک کہ محکمہ ا سیٹلمنٹ سروے اور محکمہ آبپاشی کی مشترکہ نشاندہی و حدبندی مکمل نہیں ہو جاتی ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سروے نمبر 318دیہہ گڈو بندر کی حدود میں سرکاری زمین پر اضافی تعمیرات کی جا رہی ہیں جو کہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے مختص سرکاری اراضی کے زمرے میں آتی ہے مختیارکار آفس نے متنبہ کیا ہے کہ اگر تعمیراتی سرگرمیاں جاری رہیں تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی اور ریوینیو حکام جلد ہی مشترکہ سروے ٹیم تشکیل دے کر موقع کا باقاعدہ معائنہ کریں گے تاکہ زمین کی حدود اور قبضہ کی صورتحال واضح ہو سکے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن لطیف ا باد
پڑھیں:
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ کے لیے 4 روز باقی
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ میں چار دن باقی رہ گئے جب کہ 17 اکتوبر کی شب وزارت کا پورٹل بند کر دیا جائے گا اور مزید بکنگ ممکن نہ ہو گی۔
ذرائع نے کہا کہ پرائیویٹ حج اسکیم میں 16 ہزار نشستیں دستیاب ہیں، پرائیویٹ حج کی بکنگ 17 اکتوبر تک جاری رہے گی، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 17 اکتوبر کے بعد بکنگ بند ہو جائے گی۔
ذرائع نے کہا کہ سعودی وزارت حج کے احکامات کی روشنی میں پرائیویٹ اسکیم بکنگ کی مدت میں اضافہ ممکن نہیں۔
وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز کو بکنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، وزیر مذہبی امور نے ہدایت دی کہ بروقت بکنگ مکمل کرنے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے۔
وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت بھی دے چکی۔
ذرائع نے کہا کہ 25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 23 ہزار عازمین کی بکنگ کرسکے۔
گزشتہ برس کے 21 ہزار 654 عازمین کو بھی حج پر بھجوایا جائے گا، رواں برس پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ پرائیویٹ آپریٹرز 38 ہزار 346 کے حج کوٹے پر بکنگ کر رہے ہیں، پرائیویٹ حج اسکیم کے کی بکنگ کا اغاز 19 ستمبر کو کیا تھا۔