کرم: کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-15
کرم(مانیٹر نگ ڈ یسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس تھے جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راشد خان نے وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق کے ہم پلہ ہو کر نیا سنگ میل عبور کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کے ہم پلہ ہو گئے۔
راشد خان نے اپنے کیریئر میں چھٹی بار ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق بھی پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں چھ، چھ مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
اس فہرست میں راشد خان کے ساتھ بھارت کے محمد شامی، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور جنوبی افریقہ کے لینس کلوسنر بھی شامل ہیں، جنہوں نے چھ، چھ بار پانچ وکٹوں کا کارنامہ سرانجام دیا۔
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 13 مرتبہ انجام دیا۔ ان کے بعد سری لنکا کے مرلی دھرن 10 بار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ مچل اسٹارک، بریٹ لی اور شاہد آفریدی 9، 9 بار پانچ وکٹیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔