ہنزہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ ہوکر گھروں باہر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنز ہ: ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تقریبا رات 9 بجے کے قریب محسوس کیئے گئے ، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں سے نکل آئے ، تاحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت اور مقام معلوم کیا جا رہاہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان، رواں سال خسرہ کے 850 کیسز رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-18
وانا (صباح نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں رواں سال خسرہ کے 850 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق بیشتر خسرہ کیسز ویکسین نہ لگوانے کے باعث سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر حمید اللہ نے کہا کہ صوبے بھر میں دسمبر میں انسداد خسرہ ویکسینیشن مہم شروع ہو گی۔