Jasarat News:
2025-10-13@19:32:27 GMT

مصر میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے گئے

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شرم الشیخ؛ مصرکے شہر شرم الشیخ سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’ غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیئے ۔

مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’ غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیئے ۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے ، معاہدے کی دستاویز اصول و ضوابط کی وضاحت کرے گی ، غزہ میں امن معاہدے مشرق وسطی میں امن قائم ہوگا،امن معاہدے کو کامیاب بنانے میں تمام ممالک کے شکر گزار ہیں، جنگ بندی میں مصر کا کردار قابل تعریف ہے، امن معاہدے میں مصر کا اہم کردار ہے،یہ پوری دنیا ایک تاریخی دن ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امن معاہدے

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

فوٹو: اسکرین گریب

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء میں امن قائم کرکے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں، صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اہم دن ہے انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کیلئے کامیاب ہوئے، آج غزہ کے لیے اہم اور تاریخی دن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا،  امریکی صدر ٹرمپ سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں،  امریکی صدر نے صرف امن ہی نہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔

اس سے قبل  وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاکستان قطر تعاون کو مزید بڑھانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعظم نے امیر قطر کی ثابت قدم قیادت، سفارت کاری اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ تعاون پر تعریف کی اور غزہ کے بحران کے منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کیلئے قطر کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔

دوسری جانب امریکا، مصر، قطر اور ترکیے نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے، امن معاہدے پر دستخط کی تقریب مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہوئی۔

تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج پوری دنیا کے لیے بہت بڑا دن ہے، معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، دوست ملکوں کے تعاون سے امن معاہدہ ممکن ہوا۔

غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ امن معاہدے پر دستخط ،یہاں تک پہنچنے میں 3000 سال لگے،ٹرمپ
  • غزہ امن معاہدہ، امریکا سمیت ثالث ممالک نے دستخط کر دیئے
  • ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • امریکا، مصر، ترکیہ اور قطر کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے
  • امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے
  • ڈونلڈ ٹرمپ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے شرم الشیخ پہنچ گئے
  • وزیر اعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
  • غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب؛ وزیراعظم شہباز شریف مصر پہنچ گئے
  • غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب: وزیراعظم شہبازشریف کل مصر روانہ ہوں گے