مصری صدر کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے اہم ترین قومی اعزاز “نشانِ نیل”
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شرم الشیخ:۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانِ نیل عطا کیا ہے جو ملک کا سب سے اعلیٰ قومی اعزاز ہے۔ یہ اعزاز صدر ٹرمپ کو امن کے فروغ اور تنازعات کے خاتمے، خصوصاً غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں ان کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔
مصری صدارتی ویب سائٹ کے مطابق نشانِ نیل ملک کا سب سے بڑا اور باوقار تمغہ ہے، جو صرف صدرِ مملکت کی جانب سے عطا کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک خصوصی سند بھی دی جاتی ہے اور وفات کی صورت میں اعزاز یافتہ شخصیت کو فوجی اعزاز کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ اس اعزاز کی بنیاد 1915ءمیں سلطان حسین کامل کے دور میں رکھی گئی۔
نشانِ نیل مصر کا پہلا اور اعلیٰ ترین قومی اعزاز ہے، جس کے بعد نشانِ جمہوریہ اور وشاح النیل بالترتیب دوسرے اور تیسرے درجے پر آتے ہیں۔ قانون نمبر 12 مجریہ 1972ءکی دفعہ 4کے مطابق نشانِ نیل سربراہانِ مملکت، ولی عہد، نائب صدور، یا ان ممتاز شخصیات کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے ملک یا انسانیت کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔
یہ نشان خالص سونے یا سنہری چاندی سے تیار کیا جاتا ہے، جس میں تین مربع حصے شامل ہوتے ہیں۔ ہر حصہ فرعونی نقش و نگار اور مینا ج کاری سے مزین ہوتا ہے۔ ان حصوں کو دو متوازی زنجیروں سے جوڑا جاتا ہے جن کے درمیان ننھی کنول کی کلیاں (لوٹس فلاور) جڑی ہوتی ہیں۔ پہلا حصہ ملک کو شر سے محفوظ رکھنے کی علامت ہے، دوسرا نیل کی برکت سے خوشحالی اور سرسبزی کا، جبکہ تیسرا نیکی اور دوام کی علامت ہے۔ہر مربع حصے کو گول پھول سے جوڑا جاتا ہے جس کے گرد سرخ نگینے اور درمیان میں نیلا نگینہ جڑا جاتا ہے۔ آخر میں کنول کے پھولوں کی شکل میں ایک دائرہ دار جھومر لٹکایا جاتا ہے جس کے وسط میں نیل دریا کا علامتی نقش ہے، جو شمالی (پاپائرس) اور جنوبی (کنول) مصر کے اتحاد کو ظاہر کرتا ہے۔
غیر ملکی رہنماﺅں میں یہ اعزاز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم، عمان کے سلطان قابوس، لبنان کے سابق صدر امیل لحود، قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ، یوگوسلاویہ کے صدر جوزف بروز ٹیٹو، موریطانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز، جنوبی افریقا کے نیلسن منڈیلا، جاپان کے شہنشاہ اکی ہیتو اور ایتھوپیا کے ہیلا سیلاسی کو دیا جا چکا ہے۔
مصری رہنماﺅں میں جمال عبدالناصر، انور السادات، محمد نجیب، حسنی مبارک، عبدالفتاح السیسی اور عدلی منصور یہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاتا ہے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔