کرم؛ کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا، 6 مزدور کان میں کام کررہے تھے کہ اسی دوران کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔ حادثے میں جاں بحق پانچوں افراد کا تعلق شانگلہ سے تھا، جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلیے کم سے کم عمر 16 سال مقرر کردی
یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال سے متعلق کم از کم عمر کی حد کے حوالے سے قرار داد منظور کر لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی منظور کی گئی قرار داد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے کم از کم عمر کی حد 16سال تجویز کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں شدید ضرورت پڑنے پر 16 سال سے کم عمر بچے صرف والدین یا سرپرست کی اجازت کے ساتھ ہی سوشل میڈیا استعمال کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ اکتوبر میں جاری مسودے کے مطابق قرار داد میں یورپی سطح پر ہر ملک کو کم سے کم عمر 13 سال تک رکھنے کی بھی صوابدید ہے۔
یا رہے کہ اس قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی یہ پالیسی طے کرتی ہے تاہم اسے مستقبل کی قانون سازی اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں ڈیجیٹل تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دنیا بھر میں آسٹریلیا، فرانس، ڈنمارک اور ملائیشیا سمیت متعدد ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فام کے استعمال کے لیے عمر کی کم سے کم حد 15 سے 16 سال مقرر کردی گئی ہے۔
جس کا مقصد بچوں کو اشتہا انگیز جنسی مواد، جنسی جرائم کا شکار ہونے، خطرناک کنٹینٹ اور سائبر کرائم سے بچانا ہے۔