گورنر کے پاس اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنےکا اختیار ہی نہیں، نعیم حیدر پنجوتھہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا، گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ آئین نے گورنر کو اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا، گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ علی امین نے تحریری استعفیٰ دیا اور ویڈیو پیغام بھی موجود ہے، انہوں نے بتایا کہ دستخط پر اعتراض تب ہوتا ہے جب کوئی شخص موجود نہ ہو۔ یاد رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین کے دستخط پر اعتراض لگا کر ان کا استعفیٰ واپس کردیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نعیم حیدر پنجوتھہ گورنر نے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی