Islam Times:
2025-11-27@21:41:09 GMT

کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور جاں بحق

کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کرم میں ہونے والے کان کے حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور دب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان بیٹھنے کا واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا جس وقت حادثہ پیش آیا مزدور کام میں مصروف تھے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمٰن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس تھے جنہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی گئی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

نئی گج ڈیم کی تعمیر، واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251125-08-4
اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے واضح کیا ہے کہ فریقین سے اگر بات چیت کے ذریعے معاملہ حل نہ ہوا تو ہم فیصلہ کرینگے انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔عدالت نے واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت کردی۔دوران سماعت واپڈا کی طرف سے سلمان منصور آئینی عدالت میں پیش ہوئے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • حکومت کو تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، گورنر پنجاب
  • پی ٹی آئی کے بھگوڑے باہر بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں: خواجہ آصف
  • ہندو جھنڈا بابری مسجد کے ملبے پر، تشدد، سیاست اور تاریخ کا مسخ شدہ بیانیہ
  • حیدرآباد ،سبزی منڈی میں مزدور ٹماٹر کو پیک کرنے میں مصروف ہیں
  • ملبے سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد، آج حوالے کی جائے گی، حماس
  • این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے
  • سمندر میں ڈوبے جہاز سے  20 ارب ڈالر کا  خزانہ برآمد، ملکیت پر تنازع کھڑا ہوگیا
  • نئی گج ڈیم کی تعمیر، واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت