فاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے اور دفاتر کل معمول کے مطابق کھلیں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل منگل کے روز معمول کے مطابق کھلیں گے۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری آئی سی ٹی انتظامیہ نے آج پیر کی شب بتایا ہے کہ کل منگل کی صبح تمام اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اس ضمن میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے بتایا کہ بعض عناصر سوشل پلیت فارمز پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت عوام مین کنفیوژن پھیلانے کے لئے کی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں کسی بھی سرکاری تعطیل یا تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں، آئی سی ٹی انتظامیہ نے عوام سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسی گمراہ کن فیک نیوز کو نظر انداز کریں اور اپنے بچوں کو معمول کے مطابق سکولوں کالجوں میں بھیجیں۔
سیمنٹ سستاہوگیا
اس طرح کی غلط معلومات/ فیک نیوز کو آگے پھیلانے سے بھی اجتناب کریں ۔
براہ کرم معلومات کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع سے کنفرم کریں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی دارالحکومت معمول کے مطابق
پڑھیں:
ٹنڈو جام: طلبہ کا شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)گورنمنٹ نیو علی گڑھ بوائز کالج کے طلبہ نے شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بورڈ انتظامیہ نے مبینہ طور پر رشوت کے عوض نتائج میں ہیرا پھیری کی ہے۔طلبہ کے مطابق ذہین اور ریگولر طلبہ کو سی گریڈ یا فیل کردیا گیا جبکہ غیر حاضر اور بااثر طلبہ کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کے امیدواروں کو مبینہ لین دین کی بنیاد پر اے ون گریڈ دے دیے گئے۔ احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔