شہباز شریف کا دورۂ ملائیشیا مکمل، وطن واپس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل ہونے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کوالا لمپور ایئرپورٹ پر شہباز شریف کو الوداع کیا۔
وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے دوران غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔
شہباز شریف کو ان کی رہائش سے ایئرپورٹ تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا اور دورۂ ملائیشیا کا تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف ملائیشیا کے انتظامی مرکز پتراجایا گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا کہ شہباز شریف کو ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان اور یونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔
اعلامیے میں مزید بتایا کہ دونوں وزرائے اعظم نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی، دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان ملائیشیاء بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔
اعلامیے میں مزید بتایا کہ وزیراعظم کو اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا نے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے بڑھتے سفارتی و اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کو کے درمیان
پڑھیں:
دورہ ملائیشیا: وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
دورہ ملائیشیا کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے دفتر پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال ہوا، ملائیشین ہم منصب نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ بھی کیا۔اس دوران ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔