وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ملائشیا کے دوران اہم اعزاز مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
یہ تقریب ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جنہوں نے وزیراعظم کو اعزازی ڈگری پیش کی۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری
تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی کے منتظمین، اساتذہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب کیا۔
دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت، باہمی تعاون اور مسلم دنیا کے مابین تعلیمی و تحقیقی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعظم سے ملائیشین بزنس گروپ کے وفد کی ملاقات، پاک ملائیشیا اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیراعظم نے اس اعزاز کو پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تحقیق ہی وہ راستہ ہیں جن سے ترقی اور استحکام کی راہیں کھلتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائشیا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ملائشیا شہباز شریف
پڑھیں:
میر واعظ عمر فاروق کا متعدد شخصیات کی رحلت پر اظہار تعزیت
مرحومیں کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متعدد شخصیات کی رحلت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے راولپورہ کے مرحوم مولوی واعظ اسد اللہ شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جو میر واعظ خاندان کے ایک معزز رکن اور رشتہ دار تھے۔ وہ سوگوار خاندان بالخصوص سعید محمد شاہ اور ڈاکٹر محمد رفیع جان سے تعزیت کے لیے راولپورہ گئے اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مرحومہ کو ایک متقی اور پرہیزگار خاتون قرار دیا۔ میر واعظ نے ٹنگمرگ کے غلام نبی نجار کی بزرگ والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ ضلع اسلام آباد کے نصرت الاسلام ٹرسٹ کے رکن نذیر احمد صوفی کے بھائی غلام محی الدین صوفی، نثار احمد خان، صحافی مظفر احمد خان کے کزن اور نوجوان محمد ثمین وانی کے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحومیں کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔