سٹی 42 : آزاد کشمیر کی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو احتجاج ختم کر کے مذاکرات کی دعوت دے دی، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ دنیا میں مطالبات تسلیم کروانے کا مہذب طریقہ مذاکرات ہی ہیں۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اشتعال دلانا بہت آسان ہے، معاملات کو حل کرنا مشکل ہے۔

قوم اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور شجاعت پر فخر کرتی ہے؛ صدرِ مملکت

 چودھری انوارالحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سویلین کے ذریعے اشتعال دلانا انارکی، انسانی جانوں کے ضایع کا باعث ہوتا ہے، میں کھلے دل سے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، جو انسانی جانوں کا ضائع ہوا ہے، اس پر مجھے شدید دُکھ ہے۔تین پولیس کے جوان شہید ہوئے 100 کے قریب زخمی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، تشدد کے راستے پر کسی مقصد کا حصول ممکن نہیں ہے، ایکشن کمیٹی کے ممبران مظفرآباد ،روالاکوٹ جہاں بھی مذاکرات کے لیے آنا چاہتے ہیں ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیر اعظم 

 اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ مذاکرات میں ہم دونوں وفاقی وزراء گرنٹر تھے کہ ان پر عمل ہو گا۔پولیس کے ساتھ مقدمات ختم کرنے پر بات ہوئی، گزشتہ احتجاج میں سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا تھا ان کی بحالی کا حکم نامہ جاری ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے حوالے سے وفاقی حکومت سے مطالبہ تھا، وہ مطالبہ منظور کیا گیا، بجلی کے حوالے سے مطالبہ مانا گیا، لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے مطالبہ مانا گیا، تحریری معاہدہ ہوا،ایکشن کمیٹی کے ممبران نے درستگی بھی کی، بارہ گھنٹے کی نشست مکمل ہوئی، دو مطالبات تھے جن پر پیش رفت نہیں ہوئی۔

بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز ، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز  کو خراجِ تحسین

 ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ مہاجرین کی سیٹین ختم کرنا،وزرا کی تعداد میں کمی کرنا،یہ وہ مطالبات تھے جن میں آئین میں ترمیم کی ضرورت تھی، یہی کہا گیا ہے ان مطالبات کو بعد میں حل کیا جائے گا، ان مطالبات پر ڈیڈ لاک ہوا، 29 ستمبر کو پرامن احتجاج کی کال دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس احتجاج کی ضرورت نہیں تھی،80 فیصد مطالبات منظور ہوئے تھے، 29 ستمبر کو عوامی ایکشن کمیٹی نے کال دی تھی کے پرامن احتجاج ہوگا،ازاد کشمیرکی عوام سے متعلق احتجاج کر رہے ہیں۔ جب بات میڈیا پر آئی تو وزیراعظم نے امیر مقام اور میری ڈیوٹی لگائی کہ آپ مذاکرات میں بیٹھیں اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

افٹرنون سکول بند کرنے کی افواہیں، محکمہ تعلیم فیصل آباد کا وضاحتی لیٹر آگیا

 وزیراعظم نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، ہماری مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ 12 گھنٹے کی طویل نشست ہوئی، 90 فیصد مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا تھا، ہم آج بھی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، پرتشدد احتجاج سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

 ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ جنت نظیر وادی میں اس طرح کا تشدد کسی کا حل نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف لندن میں تھے، وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستان آ کر عوامی ایکشن کمیٹی کے لیڈران سے ملوں گا، ہم ایسے حالات بالکل نہیں چاہتے کہ بھارت میں ایسے مناظر دیکھے جائیں گے آزاد کشمیر کے یہ حالات ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت ایکشن کمیٹی کے نے کہا کہ

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف