منشیات و گٹگا ماوا فروخت کرنے والے مافیاز کے خلاف سندھ پولیس کا ایکشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
کراچی:
منشیات و گٹگا ماوا فروخت کرنے والے مافیاز کے خلاف سندھ پولیس کا ایکشن جاری ہے۔
آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال مجموعی طور پر صوبے بھرمیں اے پلس کٹیگری کے 316 منشیات مافیاز میں سے 285 کو گرفتار کرلیا گیا، منشیات کے 31 اڈوں میں سے 27 کو تباہ کردیا گیا۔
گٹکا ماوا مافیاز کی اے پلس کٹیگری میں شامل 163 مافیاز میں سے 142 کو گرفتارکیا گیا، تعلیمی اداروں کے اطراف سرگرم 69 منشیاف مافیازمیں سے 60 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 63 آن لائن منشیات فروخت کرنے والوں میں سے 38 کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار منشیات و گٹکا ماوا مافیاز کی فنانشل ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کی جائیں۔ دہشت گردی کی مالی معاونت کے ثبوتوں یا اطلاعات کی صورت میں کیسز ایف آئی اے کو منتقل کریں۔
اجلاس میں ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ منشیات مافیاز کی فائنانشل ٹرانزیکشنز میں ٹیرر فائنانسگ کے شواہد ملے ہیں ہرمافیا اور اس کے اہل خانہ کی فائنانشل ٹرانزیکشن کی تحقیقات ضروری ہیں، ہر منشیات مافیا کا مکمل ڈیٹا اور میپنگ کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
—فائل فوٹوایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو وزارت تجارت کا اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزمان بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی این او سی پیش کیے، وزارت تجارت کے کچھ اہلکاروں نے ملزمان کی سہولت کاری کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحویل میں دے دیا گیا۔