راولپنڈی:

اسلامی جمہوریہ ایران کی انسدادِ منشیات پولیس کے اعلیٰ سطحی وفد نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جس کی قیادت انسداد منشیات پولیس کے چیف بریگیڈیئر جنرل ایراج کاکوند کررہے تھے۔

ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان منشیات کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، انٹیلی جنس شیئرنگ کو بہتر بنانے اور اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے مشترکہ آپریشنل تدابیر اختیار کرنے اور پاک - ایران سرحد پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر بھی غور کیا گیا۔

تین روزہ مجوزہ پروگرام کے تحت ایرانی وفد وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات، اے این ایف اکیڈمی اسلام آباد، ماڈل ایڈکشن ٹریٹمنٹ، بحالی و انضمام مرکز کراچی اور پورٹ کنٹرول یونٹ کراچی کا دورہ بھی کرے گا۔ اس دوران وفد پاکستان کے پیشہ ورانہ تربیتی نظام، منشیات کی روک تھام کے اقدامات اور متاثرہ افراد کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

ایرانی وفد نے منشیات کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے تکنیکی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کو مزید بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں ممالک نے خطے کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا اور سرحدی علاقوں میں مضبوط ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے ایک محفوظ اور منشیات سے پاک خطے کے قیام کے عزم کو دہرایا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے این ایف

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات