وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیاکا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم کو الوداع کہنے ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود کوالا لمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آئے ، وزیراعظم کے دورہء ملائیشیاء کے دوران غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ۔
اس سے قبل وزیراعظم کی ملائیشیاء آمد پر بھی ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم پاکستان کو ان کی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے۔
ناقص انتظامات ،فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کے سڑک پر حادثات میں مسلسل اضافہ
ملائیشیا کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے دورہء ملائیشیاء کی تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کی،وزیراعظم کو ان کی رہائش سے ائیرپورٹ تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔
کوالا لمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم، ملائیشیاء میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر سید احسن رضا اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا ۔
اپنے دورہء ملائیشیاء کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ،ملائیشیاء کے انتظامی مرکز پتراجایا گئے جہاں وزیراعظم آفس (پردانا پترا) آمد پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا ؛ انہیں ملائیشیاء کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد وزیراعظم پاکستان اور ملائیشیاء کے وزیر اعظم کے درمیان دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی۔ دونوں وزرائے اعظم نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔
علی امین گنڈا پور کے مطالبے پر سپیکر کے پی اسمبلی کا استعفی دینے سے انکار
وزیراعظم پاکستان اور ملائیشیاء کے وزیراعظم نے پاکستان- ملائیشیاء بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی۔
وزیراعظم کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیاء کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی۔
وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے سفارتی و اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیاء کے وزیراعظم کو کے وزیراعظم
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔