دورہ ملائیشیا: وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
دورہ ملائیشیا کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے دفتر پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال ہوا، ملائیشین ہم منصب نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ بھی کیا۔اس دوران ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا پہنچ گئے، کوالالمپور کی شاہراہوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔
کوالالمپور کی شاہراہیں پاکستانی اور ملائیشیائی پرچموں سے سج گئیں، وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ملائیشیا پہنچنے پر کوالالمپور میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل
شاہراہیں دونوں ممالک کے پرچموں سے سجی ہیں۔
دورے میں تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوگی۔
یہ دورہ تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہے۔#ShehbazInMalaysia pic.twitter.com/LihcOanUdW
— Imran Bilal (@MrImranPk) October 5, 2025
دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کی اہم ملاقاتیں ہوں گی، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوگی۔
یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news استقبال پاکستان سبز پرچم شہباز شریف کولالمپور ملائشیا وزیراعظم