میٹرک اور انٹر پاس طالب علموں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کراچی : میٹرک اور انٹر پاس طالب علموں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، اب طلبا مفت آئی ٹی شارٹ کورسز کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چیف منسٹر پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت میٹرک اور انٹر پاس طلبہ کے لیے مفت آئی ٹی شارٹ کورسز کرائے جائیں گے۔
یہ کورسز محکمہ انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے تین جامعات میں منعقد کیے جائیں گے، جن میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی حیدرآباد اور آئی بی اے سکھر شامل ہیں۔
پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 35 ہزار طلبہ کو تین مراحل میں آئی ٹی کے شارٹ کورسز کروائے جائیں گے، ابتدائی مرحلے میں 13 ہزار طلبہ کورس مکمل کرچکے ہیں، جب کہ دوسرے مرحلے میں 7 ہزار طلبہ کو شامل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ شارٹ کورسز کی مدت دو ماہ ہوگی اور تمام تربیت مفت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے پر 1400 ملین روپے لاگت آئے گی، جو سال 2025 اور 2026 کے بجٹ میں مختص کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کر کے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شارٹ کورسز آئی ٹی
پڑھیں:
فیصل آباد، فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کےعلاقے ملک پورمیں فیکٹری دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔
پنجاب حکومت کی بنائی4رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں زیادہ آتش گیر مادہ کا ذخیرہ بہت زیادہ تھا۔ بے احتیاطی اور غیر تربیت یافتہ سٹاف کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گیلو بنانے والی فیکٹری میں بوائلر موجود نہیں تھا، فیکٹری میں مختلف کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا تھا۔ سلنڈر گیس لیکج، شارٹ سرکٹ اور کیمیکل مواد پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
بھارت میں شیڈول ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ گروپس اور شیڈول سامنے آ گیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی مالک نہ ملنے کی وجہ سے اس کا بیان نہیں لیا جاسکا، انکوائری کمیٹی ممبران میں چیف بوائلر انسپکٹر پنجاب، ڈی او انڈسٹری، چیف انسپکٹر بوائلر اور فیصل آباد بوائلر انجینئر شامل ہیں۔ انکوائری کمیٹی ممبران نے گزشتہ روز جائے حادثہ کا وزٹ کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، جبکہ دھماکے کے باعث متعدد گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔
مزید :