ملک کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور:
صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی ہے۔
ماہرین کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز تک لاہور میں فضائی معیار معتدل رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں آلودگی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بدھ کے روز دوپہر سے شام پانچ بجے تک شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 120 سے 145 کے درمیان رہے گا جبکہ رات گئے یہ سطح 140 سے 165 تک پہنچ سکتی ہے۔
عالمی اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا فضائی معیار اس وقت 161 درج ہے جو غیر صحت مند زمرے میں آتا ہے۔ فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس تقریباً 160 ریکارڈ کیا گیا ، کراچی میں 107، اسلام آباد میں 69 اور راولپنڈی میں 66 رہا۔ ماہرین کے مطابق یہ سطحیں عالمی صحت کے معیارات کے مطابق محفوظ نہیں سمجھی جا سکتیں۔
بین الاقوامی فہرست میں بھی لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔ بدھ کے روز لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔ بھارت کے شہر کولکاتا کا انڈیکس 158، دہلی کا اس سے کچھ زیادہ، جبکہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی اور نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو بھی بلند سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ادھر پنجاب حکومت نے ائیرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم نصب کردیا ہے جس کے تحت سمو گ اور فضائی آلودگی سے متعلق پیش گوئی کی جاسکے گی۔ تاہم ادارہ تحفظ ماحولیات ابھی تک رئیل ٹائم ائیرکوالٹی ڈیٹا فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔ پاکستان میٹرلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اب موسم کی پیش گوئی کے ساتھ ائیرکوالٹی اور سموگ بارے اپ ڈیٹس بھی فراہم کیے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ پاکستان میٹرلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ائیرکوالٹی سے متعلق ڈیٹا ادارہ تحفظ ماحولیات کے اشتراک سے جاری کیا جارہا ہے
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ سموگ کے ممکنہ اثرات کو کم کیا جا سکے۔ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت، معیشت اور روزمرہ زندگی پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے، اس لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
صوبائی حکومت نے سموگ سے نمٹنے کے لیے پلان اے، بی اور سی ترتیب دیے ہیں، گاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے اور ماحولیاتی تحفظ فورس کو پنجاب بھر میں متحرک کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘
ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔
حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔
شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔
واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پانی زیر آب لاہور