لاہور سمیت پنجاب میں فضائی معیار کیسا رہے گا؟ جدید نظام کے تحت پیشگوئی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام نے بدھ کے دن کے لیے ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق فضائی معیار 170 رہنے کا امکان ہے۔
صوبے میں فضائی معیار معتدل رہے گا اور عوام روز مرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔
جاری ڈیٹا کے مطابق آج دوپہر سے شام پانج بجے تک فضائی معیار 120 سے 145 جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک فضائی معیار 140 سے 165 رہنے کا امکان ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح رات اور صبح کے وقت درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس دوپہر کے وقت سب سے کم ہوتا ہے۔
صبح 7 سے 9 بجے کے درمیان ٹریفک کے رش کی وجہ سے فضائی آلودگی میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک مسلسل اضافہ بھی ٹریفک کے اثر کو ظاہر کرتا ہے، دوپہر ایک بجے کے بعد آلودگی میں کمی ہوا کی رفتار میں کمی کی وجہ سے ہوگی۔
شہریوں کے لیے معلوماتی خبرنامے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ ہر روز موسم کی تازہ ترین صورتحال پر مختصر خبرنامہ جاری کرے گا۔
پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور اسموگ سے بچاؤ کا بڑا انتظامی آپریشن جاری ہے۔ صوبائی حکومت نے اسموگ سے بچاؤ اور شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پلان اے، بی اور سی بھی تیار کر لیا۔
پنجاب حکومت کے تمام ادارے گزشتہ برس کی ایس او پیز کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اسموگ سے بچاؤ کے لیے لاہور میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی پڑتال کا عمل بھی شروع کر دیا گیا جبکہ ماحولیاتی تحفظ کی فورس پورے پنجاب میں متحرک کر دی گئی۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب تک کی صورتحال قابو میں ہے، احتیاط اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فضائی معیار کے لیے
پڑھیں:
غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیے کینیڈا میں نیا امیگریشن پروگرام متعارف
کینیڈا نے ایک تیز رفتار امیگریشن راستہ متعارف کرایا ہے جو پہلے سے ملک میں کام کرنے والے بین الاقوامی ڈاکٹروں کو برقرار رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے کیونکہ ملک صحت کے نظام میں شدید کمیوں سے نمٹ رہا ہے۔
ایمیگریشن کی وزیر لینا میٹلیج ڈیاب نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیے ایک نیا ایکسپریس انٹری زمرہ بنایا جائے گا جس میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کے پاس حالیہ کینیڈین کام کا کم از کم ایک سال کا تجربہ ہونا ضروری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری دنیا کے شہریوں کی امریکی امیگریشن پر پابندی: پاکستانی کس حد تک متاثر ہوں گے؟
ایکسپریس انٹری کینیڈا کا پوائنٹس پر مبنی نظام ہے جو مہارت یافتہ کارکنوں کو مستقل رہائش کے لیے منتخب کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ نئے زمرے کے تحت دعوت نامے 2026 کے اوائل میں جاری ہوں گے۔
اس کے علاوہ وفاقی حکومت صوبوں اور خطوں کے لیے 5,000 مخصوص داخلہ کی جگہیں مختص کرے گی تاکہ وہ لائسنس یافتہ ڈاکٹروں کو ملازمت کی پیشکش کے ساتھ نامزد کر سکیں۔ ان ڈاکٹروں کو 14 روز میں ورک پرمٹ جاری کیا جائے گا تاکہ وہ مستقل رہائش کے انتظار کے دوران بھی اپنی خدمات جاری رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کی نئی امیگریشن پالیسی: غیر ملکی طلبہ میں کمی، ماہرین کے لیے خصوصی طریقہ کار متعارف
یہ اقدام کینیڈا کی حکومت کی جانب سے بجٹ 2025 میں شناخت شدہ لیبر کی کمی کو پورا کرنے اور صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے جس میں گزشتہ سال تقریباً ہر چھٹے بالغ نے بتایا کہ ان کے پاس باقاعدہ ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ نہیں ہے۔ اہل پیشوں میں فیملی فزیشنز، جنرل پریکٹیشنرز اور طبی و جراحی ماہرین شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیگریشن ڈاکٹر غیر ملکی ڈاکٹر کینیڈا کینیڈا امیگریشن