کراچی کی فضائی حدود میں غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو اچانک لینڈنگ سے قبل جی پی ایس سگنل دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایمریٹس ایئر کی فلائٹ EK606 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا رہا، جس پر غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو فوری آگاہی دی۔

غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر طیارہ جی پی ایس سگنل میں خرابی کے وقت تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

کپتان نے طیارے سے جی پی ایس سگنل مسائل کو رپورٹ کیا، پرواز کے عملے نے اے ٹی سی کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کراچی اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو لینڈنگ میں مدد کی۔

ایمریٹس ایئر کا طیارہ بحفاظت رن وے 25 ایل پر اترا۔ ایمریٹس ایئر کی پرواز کے طیارے کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا واقعہ گزشتہ شب کا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جی پی ایس سگنل میں

پڑھیں:

سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا

لاہور:

مسافروں کی بڑھتی ہوئی شکایات اور جہازوں کی کمی کے معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیرین ایئر لائن کے پاس قابل پروازایک بھی طیارہ نہ ہونے پر فضائی آپریشن معطل کیا گیا اور اس حوالے سے سی اے اے نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دیا ہے کیوں کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کیلئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام ہوچکی ہے۔

دوسری جانب سیرین ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے، ہم نے سی اے اے سے درخواست کی ہے کہ ہمارے مسافر سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا؟ سیکیورٹی ذرائع
  • نجی ایئرلائن کا فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا
  • سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل
  • سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا
  • بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • جنگی شکست بھارت کے اعصاب پر سوار، پاکستانی طیاروں سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا
  • نیویارک : رن وے پر طیاروں میں تصادم‘ پر ٹوٹ گئے
  • نیویارک: رن وے پر طیاروں میں تصادم
  • قومی ایئر لائن کے طیارے کے رن وے پر پڑے کچرے سے متاثرہ انجن کی مرمت شروع
  • ٹورنٹو سے لاہور آنیوالا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ، وجہ کیا بنی؟