کراچی: معروف کامیڈین کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
شہر میں گھروں کے باہر سے گاڑیوں کی چوری کے واقعات تھم نہ سکے ، ماڈل کالونی سے نامعلوم ملزمان مزاحیہ اداکار ولی شیخ کی کار گھر کے باہر چوری کر کے فرار ہوگئے۔
کامیڈین ولی شیخ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور بتایا کہ 30 ستمبر کی منگل کی دوپہر 4 سے پانچ بجے کے درمینا نامعلوم ملزمان معین آباد میں میرے گھر کے باہر سے گاڑی لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے مددگار پولیس 15 کو اطلاع دی مگر کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا جس کے بعد میں نے تھانے جاکر صورت حال سے آگاہ کیا تو وہاں میری شکایت کو سنا گیا۔
ولی شیخ نے کہا کہ میں ایک چھوٹا سا آرٹسٹ ہوں اور بہت محنت کے بعد یہ گاڑی لی تھی، پولیس اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ گاڑی کی تلاش میں مدد کریں اور اقدامات کر کے اسے برآمد کروائیں۔
کامیڈین نے حکومت اور پولیس سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن کا مطالبہ بھی کیا جبکہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ویڈیو پیغام کو شیئر کر کے اُن کی آواز بنیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا، ڈی جی آئی جی ٹریفک کراچی
ایک بیان میں پیر محمد شاہ نے کہا کہ اب سیف سٹی کی گاڑیاں شہر کے چوراہوں پر آئیں گی جسے سسٹم بتاتا رہے گا اور گاڑی جہاں سے جائے گی کیمرہ بتائے گا اور گاڑی پکڑی جائے گی، اس سے اسٹریٹ کرائمز بھی کم ہوجائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے بتایا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا، مثال کے طور پر ایک بندہ بس کی چھت پر لوگ بٹھا کر چلا رہا یا کسی کی گاڑی کے کالے شیشے ہیں ہم نے جب پک کیا تو ایکسائز میں اس کا ڈیٹا نہیں ملا کیونکہ جو اس نے نمبر پلیٹ لگائی تھی وہ ویگو کی نہیں ایف ایکس کی تھی وہ تو اسی وقت پکڑا گیا۔ پیر محمد شاہ نے کہا یہ تو ایک لمحے میں ہی پکڑا جاتا ہے، اب سیف سٹی کی گاڑیاں شہر کے چوراہوں پر آئیں گی جسے سسٹم بتاتا رہے گا اور گاڑی جہاں سے جائے گی کیمرہ بتائے گا اور گاڑی پکڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اسٹریٹ کرائمز بھی کم ہوجائیں گے، کراچی میں 24 ہزار کیمروں کی ضرورت ہے جب یہ سسٹم کامیاب ہوگا تو لوگ سراہیں گے اور سرکار انویسٹ کرے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس مینوئل کیمرے لگے تھے آئی پی بیسڈ نہیں تھے اب تو اس طرح کے کیمرے آگئے ہیں تو چوری اور چھینی ہوئی گاڑیاں بھی برآمد کی جائیں گی۔