محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور:
محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا۔
بحالی کا کام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے، سینئر وزیر مریم اورنگزیب تمام منصوبوں کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قصور میوزیم کو ری ماڈل کر کے نوادرات جدید تقاضوں کے مطابق نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
ترجمان محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق میوزیم کی اسٹرکچرل اسٹیبیلٹی بہتر بنا کر عمارت کو طویل عرصے تک محفوظ رکھا جائے گا، میوزیم ڈسپلے، شو کیسز اور گیلریز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وکیل خان کے مقبرے اور اردگرد کے علاقے کی بحالی و تحفظ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
قصور میوزیم میں عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، یہ منصوبہ قصور میوزیم کو جدید ثقافتی و سیاحتی مرکز میں ڈھالنے کی جانب اہم سنگ میل ہے۔
ڈی جی محکمہ آثار قدیمہ ظہیر عباس ملک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کے وژن کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قصور میوزیم
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے زیادہ اس کا حق دار اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں شک کی کوئی گنجائش نہیں، یہ مکافاتِ عمل ہے، میں نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ججوں کے ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے؟ یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیے کوئی قدم نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر بھٹو کے اللّٰہ تعالیٰ درجات بلند کرے، میں مریم نواز ہوں، میری یہی پہچان ہے۔