---فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی لاش جبکہ گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے نالے سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش کو بوری میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا تھا۔

دوسری جانب گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں پھینکے گئے ایک بیگ سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انسانی سر کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سر کٹی لاش اور انسانی سر ایک ہی شخص کا ہے یا الگ الگ، اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی

پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نارتھ کراچی میں واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا
  • باجوڑ سے افغان خودکش بمبار اور سہولت کار گرفتار
  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • سبق یاد نہ ہونے پر استاد کا 10 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد
  • گلستان جوہر سے بے نام ڈمپر پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار
  • سفید گاڑی دیکھتے ہی وار! جوہر اور گلشن اقبال میں چوروں کا مخصوص گینگ متحرک
  • کراچی کے پوش علاقے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد 
  • کراچی:جوہر، گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • کراچی، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان زخمی