پیپلز پارٹی ترجمان گندم ‘ سیلاب پر سیاست کرینگے تو جواب ملے گا: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دوست سیلاب کی شدت اور پنجاب کے سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سے اچھی طرح آگاہ ہیں لیکن جب ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے پی پی پی کے رہنماؤں کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترجمانوں نے بلاجواز تنقید کی تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں۔ ریکارڈ گواہ ہے کہ سیلاب اور گندم پر سیاست پی پی پی کے ترجمانوں نے شروع کی۔ مسلم لیگ (ن) کے کسی ترجمان نے کبھی کسی صوبے کی ترقی پر سیاسی بیان بازی نہیں کی۔ مریم نواز کا مینڈیٹ ہے کہ وہ پنجاب کے عوام کی آواز بنیں، پنجاب کے عوام کا دفاع مریم نواز کا فرض اور حق ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سیلاب سے نمٹنے اور متاثرین کی مدد پر تعریف کی۔ ایک ٹیم بن کر تباہ کن تاریخی سیلاب میں کام کیا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بھی مریم نواز کی کاوشوں کا اعتراف کیا لیکن پی پی پی کے ترجمانوں کو بلاول بھٹو کی مریم نواز کی تعریف ہضم نہیں ہوئی اور اگلے دن بلا جواز تنقید شروع کر دی۔ گورنر پنجاب جہاں گئے، پنجاب کی انتظامیہ نے انہیں سیلاب متاثرین کی مدد سے آگاہ کیا۔ صوبوں کی ایک دوسرے پر بلاجواز تنقید پاکستان کے مفاد میں نہیں جسے پیپلز پارٹی کو سمجھنا ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا۔برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے زیادہ اس کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔
ججز کے استعفوں کے معاملے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ضمیرپہلےکیوں نہیں جاگےجب نوازشریف، مجھے اور دیگرکو غلط سزائیں ملیں، یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیےکوئی قدم نہیں ہے، یہ مکافات عمل ہے، میں نےکسی سےکوئی انتقام نہیں لیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اکانومسٹ کی رپورٹ سے پوری دنیا آگاہ ہے، اس میں کون سی شک کی گنجائش ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوپ 30 میں پنجاب کے گراؤنڈ بریکنگ پروجیکٹس پیش کیے، اللہ تعالیٰ بینظیربھٹو کے درجات بلندکرے، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے قبضوں کے مسائل اب ہفتوں میں حل ہوں گے۔
وہ ہر اِک راستہ بگاڑیں گے۔۔۔
مزید :