اسلام آباد:

پاکستان نے  آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ ترسیلات زر میں متوقع اضافے کی وجہ سے اس کا بیرونی شعبہ سیلاب سے فائدہ اٹھائے گا ۔

ترسیلات زر اب 43 بلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں جو برآمدات میں کسی بھی کمی کو پورا کرنے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے کے لیے کافی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے سیلاب کے بعد کے منظر نامے کا اپنا میکرو اکنامک جائزہ IMF کے ساتھ شیئر کیا جس میں تشویش کا کوئی عنصر نہیں دکھایا گیا۔

جائزے میں بتایا گیا  کہ افراط زر کی شرح 7 فیصد کے قریب ہے اور معیشت اب بھی 4 فیصد کے قریب بڑھ رہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرکاری قدامت پسندانہ اندازہ یہ ہے کہ کارکنوں کی ترسیلات زرسیلاب سے پہلے کے 39.

4 بلین ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں  اب   تقریباً 41 بلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

ہدف سے زیادہ ترسیلات زر کے پیچھے عوامل ان ممالک کا بہتر معاشی آؤٹ لک ہے جہاں پاکستانی مقیم اور اپنے خاندانوں کو رقم بھیج رہے ہیں۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں سے تقریباً نصف کا تعلق پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے ہے اور اس بات کے امکانات ہیں کہ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس سال تقریباً 2 بلین ڈالر مزید بھیجیں گے۔

ترسیلات زر میں اضافے کا باعث بننے والے دیگر عوامل میں شرح مبادلہ میں استحکام، عیدوں کا موسمی عنصر، عالمی افراط زر میں کمی اور رسمی ذرائع سے ترسیلات زر کی ترغیب دینے کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک ترسیلات زر میں اضافہ 7 فیصد ہے جو سیلاب کی وجہ سے کم از کم 12 فیصد تک جا سکتا ہے ۔ 

یہ ترسیلات زر کو 43 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے کافی ہے۔   ترسیلات زر کے لیے بہت زیادہ امیدوں کے پیچھے ایک عنصر یہ ہے کہ 2010 کے سیلاب کے بعد کم از کم ایک سال تک ترسیلات زر میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔

یہ واضح نہیں کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا موقف قبول کیا ہے یا نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ترسیلات زر کے بہتر بہاؤ کی وجہ سے حکومت نے اب 2.1 بلین ڈالر کے اصل ہدف اور IMF کے 3.6 بلین ڈالر کے تخمینے کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک بلین ڈالر سے  بہت کم ہونے کا اندازہ لگایا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ترسیلات زر میں بلین ڈالر سیلاب سے کے لیے

پڑھیں:

گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر یہ خبریں وائرل ہو رہی تھیں کہ عیدالاضحیٰ سے قبل مری میں غیر شادی شدہ مردوں یا بیچلرز کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم سرکاری وضاحت نے ان دعوؤں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مری شہر میں صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ بیچلرز کو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایسی کوئی پابندی پورے مری شہر پر نافذ نہیں کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی صرف مال روڈ کے مخصوص حصے تک محدود تھی، جہاں سیاحوں کے رش اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے اکیلے آنے والے مردوں اور بیچلرز گروپس کے داخلے پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی۔ فیملیز کو معمول کے مطابق مال روڈ جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مری کامران صغیر کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق صرف مال روڈ تک محدود تھا اور 31 مئی تک نافذ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مری شہر میں آنے والے تمام سیاحوں کے لیے راستے کھلے تھے اور بیچلرز کے شہر میں داخلے پر کوئی مکمل پابندی نہیں تھی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ یہ اقدام صرف سیاحتی سہولیات بہتر بنانے اور ہجوم کو منظم رکھنے کے لیے کیا گیا تھا۔

اس طرح مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے وائرل ہونے والا دعویٰ حقیقت کے برعکس ثابت ہوا۔ مری بدستور تمام سیاحوں کے لیے کھلا ہے جبکہ پابندی صرف مال روڈ کے مخصوص علاقے تک محدود رہی۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ