ہر وقت تنقید زیب نہیں دیتی، پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملیں، اعظم تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے معاہدے وفاقی حکومت کرتی ہے، ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ مکمل شفافیت سے ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر پہلا حق بلوچستان کا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہر وقت تنقید زیب نہیں دیتی، پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے معاہدے وفاقی حکومت کرتی ہے، ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ مکمل شفافیت سے ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر پہلا حق بلوچستان کا تھا، این ایف سی ایوارڈز کا فیصلہ تمام صوبوں کی مشاورت سے ہو گا، ہم جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ فلسطین کا معاملہ حل کی جانب بڑھ رہا ہے، فلسطینی اتھارٹی اور عوام نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ہر وقت تنقید زیب نہیں دیتی، وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں فلسطین کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھایا، پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریکوڈک منصوبے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔