اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی اراکین قومی اسمبلی سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا، پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دریائے سندھ پر نہریں بنانے اور پانی کے حوالے سے جو الفاظ استعمال کئے گئے اس پر ہمیں افسوس ہے،ان حالات میں حکومتی بنچز پر بیٹھنا مشکل ہو گیا ہے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے مریم نوازکی تقریر پر پیپلزپارٹی سے معذرت کرلی ۔

دبئی میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اعلانات کرنا آسان اور کام کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں نے خالی اعلانات کیے، جھوٹے وعدے کیے، اعلانات کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں خطاب میں کہا کہ پنجاب میں بدترین سیلاب آیا، لیکن ہم دفتر میں نہیں بیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ وہ چپ کرکے کام کرتے ہیں، وہ کام نہیں کرتے، ہم نے بغیر وعدوں کے کام مکمل کیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے مری میں داخل ہوتے ہی واضح فرق نظر آتا ہے، مری کے لیے ٹرین چلائیں گے، سیاحوں کو اپنی گاڑیوں میں نہیں آنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مری میں پانی کا بہت بڑا پروجیکٹ لے کر آرہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی کی معافی کا مطالبہ مسترد،تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز
  •   مریم معافی نہیں مانگے گی، وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان
  • پنجاب پر بات کرنیوالے مخالفین کو زوردار جواب ملے گا: مریم نواز
  • مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • مریم نواز کا معافی مانگنے سے انکار،پیپلزپارٹی پردوبارہ لفظی گولہ باری
  • صوبے میں 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
  • مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • حکومت نے پیپلز پارٹی کو منالیا، تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • اعلانات کرنا آسان اور کام کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز