پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت میں لفظی جنگ، اتحادی جماعت نے بڑا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
حسن علی : پنجاب میں حکومتی جماعت ن لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ, پیپلز پارٹی کا اپنے تحفظات وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ.
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ملاقات کرے گی، پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گی۔
پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزراء کے پیپلز پارٹی پر تنقید اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کے مطالبات وفاق سے ہیں نہ کہ پنجاب سے، وزیر اعلی پنجاب اور دیگر وزراء کے پیپلز پارٹی کے بیانات کو وزیر اعظم کو بند کروانا ہوگا۔
اگر پیپلز پارٹی پر تنقید کو نہ روکا گیا تو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب غیر ملکی دوروں کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
اسلام آباد واپسی پر اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نورخان ائیر بیس پروزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
اپنے دورہ امریکا میں وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین اجاگر کیا۔
اس سے قبل دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہبازشریف نے تاریخی دفاعی معاہدہ بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف وزیر اعظم