data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری شازیہ مری نے کہا ہے کہ لیڈر دھمکیاں نہیں دیتے، وہ خدمت اور کارکردگی دکھاتے ہیں، قدرتی آفت کے وقت انا اور غرور کی نہیں بلکہ صرف عوام کی مدد کی اہمیت ہے۔ ترجمان پی پی پی نے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ باتوں سے نہیں، عملی کام سے قیادت نظر آتی ہے، چیئرمین پی پی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ریلیف بی آئی ایس پی کے ذریعے دیا جائے، 2022ء کے سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے فی خاندان 25 ہزار روپے دیے گئے تھے، 2025ء ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کے لیے بھی بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم کسانوں اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر توجہ جاری رکھیں گے، وزیرِاعلیٰ پنجاب کو یاد رکھنا چاہیے کہ عوام کا ریلیف ہماری ترجیح ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ