بلاول زرداری دودھ اور شہد کی نہریں سندھ میں بہالیں ‘ عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-08-7
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے ہیں، وہ سندھ میں بہالیں جہاں ان کے پاس مینڈیٹ ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقل کْل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے ہیں، دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا اور انہیں معلوم ہے اپنے لوگوں کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں اور وہ حل کر بھی رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بی آئی ایس پی کے تحت 12,12 ہزار روپے تقسیم نہیں کرسکتی، ایسے لالی پاپ آپ سندھ کے عوام کو دیں، بی بی 2022ء سے نکل آئیں یہ 2025ء ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب اور سندھ کی کارکرگی کا موازنہ، عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب اور سندھ میں کارکردگی کے مقابلے میں شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا ہے کہ سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی، شوق ہے تو آجائیں مناظرہ کرلیں۔
شرمیلا فاروقی کے بیان پر انہیں مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں 17 سال سے حکومت ہے، مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے، آپ 17 سال میں اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کردیے جن میں 50 مکمل ہوچکے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں 90 ہزار گھر دیے، 80 ہزار اسکالرشپ دی ہیں، پنجاب میں ساڑھے 9 ہزار کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم کردیے،27 ہزار طلباء کو الیکٹرک بائیکس تقسیم کردی، پنجاب میں ذہین طلبا کو جدید ترین لیپ ٹاپ کی مفت تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہزار بیڈ کا کینسر اسپتال، مفت ادویات کی فراہمی، الیکٹرک بسیں، کاڈیالوجی اسپتال بن رہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آجائیں پرفارمنس پر مقابلہ کرتے ہیں، یہی تو ہم کہہ رہے سندھ میں ایسی ترقی ہورہی جو نظر نہیں آرہی، آجائیں وہ قوم کو دکھائیں، اگر 17 سال کی حکومت والوں کو پنجاب سے موازنے کا شوق ہے تو شوق سے مناظرہ کرلیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے جس کی آپ کو پریشانی ہوتی ہے، بی آئی ایس پی کو آپ کیوں زبردستی پنجاب کے سیلاب متاثرین پر مسلط کرنا چاہتے ہیں؟ مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10,10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہی جب کہ آپ بی آئی ایس پی کے ذریعے سندھ کے سیلاب متاثرین کو 10 10 ہزار دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔