Daily Mumtaz:
2025-10-04@13:59:21 GMT

پنجاب حکومت کی غلطیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، قمر زمان کائرہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT

پنجاب حکومت کی غلطیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، قمر زمان کائرہ

 

سابق وفاقی وزیر اور سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کسی بھی معاملے میں غلط قدم اٹھائے گی تو ہم اس کی نشاندہی ضرور کریں گے اور جائز تنقید بھی کریں گے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہمیں برداشت اور اختلاف رائے کا حوصلہ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد کے معاملے پر ہم نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض اٹھایا ہے، کیونکہ متاثرین کو بھاری نقصان ہوا ہے اور ان کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کائرہ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد انسانی ہمدردی کا معاملہ ہے، اسے سیاست سے بالاتر ہو کر دیکھا جانا چاہیے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق

ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس  معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں روکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امین الحق
  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
  • مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں: مولا بخش چانڈیو
  • ہم صرف ریکارڈ تک محدود رہیں گے ،جسٹس منیب اختر
  • اختلاف جتنا ہو اتنا  رکھنا چاہئے‘  صورتحال خراب نہیں کرنا چاہتے: قمر کائرہ 
  • حکومت سے ماضی میں جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں‘کائرہ
  • زبان بند، ہاتھ توڑ دوں گی والا لہجہ مناسب نہیں، قمر زمان کائرہ، مریم نواز پر برس پڑے
  • زبان بند، ہاتھ توڑدوں گی والا لہجہ مناسب نہیں: قمرزمان کائرہ وزیراعلیٰ پر برس پڑے
  • پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی، میئر کراچی
  • پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو مریم نواز ناراض ہو جائیں گی، میئر کراچی