ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم بجلی کے بلوں سے پنجاب کے شہریوں کو ریلیف دیں اور نہریں نکالیں تو آپ کو کیوں تکلیف ہوتی ہے؟ ہم پر اس لیے تنقید ہو رہی ہے کیوں کہ ہم نے سیلاب کے بعد دنیا سے بھیک نہیں مانگی۔ ہر مسئلے کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، یہ پروگرام 10، 10 ہزار روپے دیتا ہے ہم نے متاثرین کو 10، 10 لاکھ روپے دینے ہیں، براہ مہربانی اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر کوئی مجھ پر تنقید کرتا ہے تو کرے لیکن کوئی پنجاب پر تنقید کرے گا تو گھر چھوڑ کر آجاؤں گی اور مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں، پنجاب نے آپ کے معاملات میں مداخلت نہیں کی تو آپ ہمارے معاملات میں مداخلت کیوں کررہے ہیں؟
مریم نواز نے کہا کہ ڈیڑھ سو الیکٹرک بسس لے کر آئی ہوں، فیصل آباد کو 90، جھنگ کو 30، چینیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 15، 15 بسس دی جائیں گی۔ پہلے بڑے شہروں میں ترقی پہلے آتی تھی لیکن ہم نے میانوالی سے الیکٹرک بسس کا آغاز کیا۔ ان بسس کا کرایہ صرف اور صرف 20 روپے ہے۔ ان میں فری وائی فائی اور اے سی ملے گی، خواتین کے لیے الگ جگہیں مختص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پنجاب اپنے صوبے کو یورپ جیسی ٹرانسپورٹ مہیا کر رہا ہے، آئندہ چند ہفتوں میں فیصل آباد میں میٹرو کی تعمیر شروع کررہے ہیں، لاہور اور پنڈی میں بھی میٹرو ٹرین لارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تباہ کن سیلاب آیا، لیکن ہم نے راتیں جاگ کر گزاریں اور ڈھائی ملین افراد کو ریسکیو کیا، ان لوگوں کو نہیں نکلاتے تو تباہی ہوتی، پنجاب کے لیے ہر شہری کی جان قیمتی ہے، سیلاب متاثرین کو متاثرین نہیں مہمان سمجھا اور ان کے مال مویشیوں کو بھی بچایا۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کی بعض اقسام کا 60 منٹ میں علاج کرنے والی مشین فیصل آباد کے لیے آرڈر کر دی ہے، بہت جلد ٹریک لیس ٹرین فیصل آباد کی سڑکوں پہ دوڑتی نظر آئے گی، 40 بلین روپے سے شروع کیے جانے والا واٹر سینٹیشن پلان کا بھی جلد آغاز کررہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک دوسرے کو جوتے مارے گئے، جب توجہ غلط کاموں اور بدتمیزی سکھانے میں خرچ ہوگی تو یہی ہوگا جو ان کے ساتھ ہورہا ہے، حرم شریف کے برآمدوں میں ن لیگ کی خواتین پر آوازیں کسیں۔ اب دنیا دیکھتی رہ جاتی ہے کہ شہباز شریف جہاں جاتے ہیں دنیا انہیں عزت دیتی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے رانا ثنا اللہ کو سینیٹر بننے پر مبارکباد بھی دی اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر پابندی چین کا پشاور میں ہر سال 80 ہزار گدھے پالنے کا فیصلہ تاریخی اضافہ، سونا پہلی بار فی تولہ 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا قطر کی محنت سے ایک اور امریکی شہری 10 ماہ بعد طالبان کی قید سے رہا آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے، سب کچھ بند: مطالبات کیا ہیں؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصل ا باد مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کسی کے سا منے امداد کیلیے ہا تھ نہیں پھیلائے گی ،عظمیٰ بخاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا جس کو دیکھو وہ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے۔ جنہیں اپنے صوبے کی خبر نہیں، ان کے ہاں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بدانتظامی روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید کرنے چلے ہیں ۔ مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہا ہے کہ جس کو دیکھو وہ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے۔ جنہیں اپنے صوبے کی خبر نہیں، ان کے
ہاں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بدانتظامی روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خود ہر متاثرہ شخص کے پاس جا کر مدد فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک خوددار لیڈر کی بیٹی ہیں، وہ کسی کے سامنے مدد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلائیں گی، جنہیں چندے اور امداد کھانے کی عادت ہو، وہی دوسروں کو بھی اسی کا درس دیتے ہیں۔