سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے اس معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا اور پی آئی ڈی سی ایل کی ترقیاتی اسکمیوں پر کام بحال نہ کرایا تو ایم کیوایم پاکستان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے ٹیلی فون پر بتایا کہ اس معاملے پر پارٹی وفد نے وزیر ہاسنگ ریاض پیرزادہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور اس معاملے پر اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا۔ایم کیوایم نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کی ہدایت پر سخت احتجاجی حکمت عملی اختیار کی ہے اور قومی اسمبلی میں احتجاج سمیت تمام فورمز پر اٹھانے اور قانونی آپشن اختیار کیا جائے گا۔اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ان سے شیڈول کے تحت ملاقات کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزاہد اقبال چودھری کی صدر اسلام آباد چیمبرسے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد زاہد اقبال چودھری کی صدر اسلام آباد چیمبرسے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد پشاور جلسے پر عمران خان کو تحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ کی تصدیق عمران خان پی ٹی آئی کے 27 ستمبر جلسے سے ناخوش، پارٹی کو پیغام بھجوا دیا پی ایم ڈی سی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب کردی امریکا اور اسرائیل، ٹرمپ کے غزہ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر معاہدے کے قریب جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر کام روکنے ایم کیو ایم سندھ حکومت
پڑھیں:
ایم کیو ایم کے تحفظات: وفاق کا کراچی ترقیاتی پیکیج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ
ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکیج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی، کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، متحدہ وفد نے اعتراض کیا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔ایم کیوایم کا وفد وزیراعظم سے وطن واپسی پر ملاقات کرے گا، حکومتی اتحاد کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کرےگا۔