فیصل آباد:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔

فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد کھڑا تھا تو آج ہزار فیصد کھڑا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھ پر تنقید کی جاتی ہے اس کی تصویریں زیادہ آتی ہیں ہر جگہ مریم نواز کی تصویر ہے، جب کام کروگے تو تصویر تو آئے گی ناں!، مجھ پر بات کی گئی تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گھر تک پہنچا کر آئے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اور عوام نے خود مجھے دی، عوام ہر جگہ میرے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آتے ہیں اگر میں ان کے حق کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی بہادوں تو یہ کم ہوگا، اگر پنجاب پر بات کروگے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔

انہوں ںے کہا ہماری نہروں پر اعتراض ہوا میں خاموش رہی جب کہ پنجاب پانی چوری نہیں کرتا صرف اپنے حصے کا پانی استعمال کرتا ہے، میرا پانی میرا پیسا ہے آپ کو کیا تکلیف ہے؟ سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، ہمیں مشورہ نہ دیں اور اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام کو الیکٹرک بسیں بہت بہت مبارک ہوں، یہاں کے عوام کے لیے ڈیڑھ سو الیکٹرک بسیں لے کر آئی ہوں جس میں فیصل آباد کو 90، جھنگ کو 30 اور چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سندھ کو 15، 15 بسیں دی جارہی ہیں، یہ فیصل آباد میں پہلی پبلک ٹرانسپورٹ ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پر بات کریں گے فیصل ا باد مریم نواز نے کہا کہ کرو تو

پڑھیں:

دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ مہمان ٹیم کا کرکٹ سے لگاؤ قابل تحسین ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ دہشت گردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا۔ امن کو جیتنا ہی ہو گا،  دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی۔ ون ڈے کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔ بابر اعظم کی شاندار سینچری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دعا ہے پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں فاتح انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو منتخب ارکان پنجاب بار کونسل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا اور کہا امید ہے کہ نو منتخب ارکان قانون کی سر بلندی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر  اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم
  • دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز