ن لیگ کے ساتھ کئی معاملات پر سنگین اختلافات ہیں، شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ کئی معاملات پر سنگین اختلافات ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا لہجہ درست نہیں، توقع نہیں تھیں کہ مریم نواز کے اس طرح کے بیانات سننے پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جب سیلاب کے دوران پنجاب کا دورہ کیا تو قصور میں بات چیت کے دوران مریم نواز کے کام کی تعریف کی تھی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی۔
ن لیگ کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے حقوق کی بات کی ہے، چاروں صوبوں میں کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ الگ الگ الیکشن لڑتی ہیں موجودہ اتحاد الیکشن الائنس نہیں۔
رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں گندم بحران پر پریس کانفرنس کی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے صوبے کے حصے کے پانی کی بات کی، کسی دوسرے صوبے کے حصے کے پانی کی بات نہیں کی، پنجاب کے حصے کا پانی پنجاب میں جہاں سے بھی گزاریں، اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں، ڈیٹا کی تصدیق کے بعد اس میں تبدیلیاں کرنی چاہیئں۔
فہد نے ایسی نظر لگائی کہ میری داڑھی کے سفید بال آگئے: احمد علی بٹ
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں لیکن حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے، اختلافات کے باوجود دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کیا جائے گا اور سخت زبان سے گریز کیا جائے گا۔
لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں کی اپنی پالیسی، سوچ اور نکتہ نظر ہے اور کوئی ایک دوسرے کی پالیسی کا پابند نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زبان، الفاظ اور لہجہ بالکل مناسب نہیں، ان کے مکالمے کے جواب میں سندھ سے بھی ایسا جواب آیا تو کیا ہوگا؟
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو اس سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا
مزید :