data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک نئی اینٹی اسموگ گن تیار کرلی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ جدید آلہ چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر دو ماہ تک کام جاری رہا۔

اینوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اینٹی اسموگ گن 2 اکتوبر سے لاہور کی سڑکوں پر نظر آئے گی۔ ان کے مطابق ابتدا میں اسے ان علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں آلودگی کی سطح زیادہ پائی جاتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اینٹی اسموگ گن میں 12 ہزار لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جو فضا میں موجود ذرات کو نیچے بٹھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام لاہور میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک مؤثر قدم ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اینٹی اسموگ گن

پڑھیں:

لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

— فائل فوٹو 

لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 429 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور کے علاقے راوی روڈ میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی 1198 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

سول سیکریٹریٹ میں فضائی آلودگی 810، ساندہ روڑ پر فضائی آلودگی 753 جبکہ گلبرگ میں 706 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت کا انتباہ
  • اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار
  • لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
  • بنگلہ دیش نے پاکستانی ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی نقل تیار کرلی، مداحوں کا موازنہ
  • لاہور آج بھی دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرِ فہرست
  • لاہور ہائیکورٹ میں ستائیسویں آئینی ترامیم کیخلاف درخواست، جج نے سننے سے معذرت کرلی
  • لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر
  • پنجاب میں اسموگ کا راج، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر
  • لاہور،پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی سے بچنے کیلیے اینٹی اسموگ کینزکا آغاز کردیا