صدرِ مملکت نے معذور قیدی عبدالباسط کی سزائے موت معاف کر دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزارت انسانی حقوق کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معذور قیدی عبدالباسط کی سزائے موت معاف کر دی۔
وزارت انسانی حقوق کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر مملکت نے عبدالباسط کی سزا معاف کی۔
وزارت انسانی حقوق کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی سفارش پر معذور قیدی عبدالباسط کی رہائی ممکن ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عبدالباسط کی
پڑھیں:
رواں برس عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کی مجموعی تعداد38 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار عمرہ سیزن کے آغاز سے لے کر گزشتہ ماہ کے اختتام تک کے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ زائرین کی تعداد میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو عمرہ خدمات اور سہولیات میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، بیرون ملک سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والے زائرین کی تعداد28 لاکھ رہی، جن کا تعلق135 مختلف ممالک سے تھا۔ ان زائرین نے مملکت میں قیام کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی اور مقدس مقامات پر عبادات ادا کیں۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار سعودی عرب کی عمرہ خدمات کے شعبے میں عالمی سطح پر اعتماد، بہتر سہولیات اور انتظامی اقدامات کا ثبوت ہیں، جو زائرین کے لیے پرسکون اور بابرکت سفر کو ممکن بناتے ہیں۔