وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ابو ظہبی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ۔ ملاقات صدارتی محل قصر البحر میں ہوئی۔
It was a pleasure to call on His Highness Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan, President of the UAE, at the Presidential Palace Qasr Al Bahr in Abu Dhabi.
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے یو اے ای کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
اپنی زندگی میں اتنا صاف ستھرا مری نہیں دیکھا : مریم نواز
شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا پیغام دیا اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ابوظہبی میں منعقد ہونے والی عالمی ریل ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نمائش اور کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش ابوظہبی نمائش مرکز میں اتحاد ریل کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ہے۔
نیتن یاہو اب عالمی سطح پر ایک شکست خوردہ شخص دکھائی دیتے ہیں
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی وزیر مملکت شہباز شریف کے صدر
پڑھیں:
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات،حالیہ بیرونی دوروں کےحوالے سے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےاپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
کل (اتوار کو )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ملائیشیا کے وزیرِاعظم نے محمد نواز شریف کو بھی دورہ ملائیشیا کی دعوت دی تھی مگر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی اور مناسب وقت پر یہ دورہ کرنے کی بات کی۔\932