متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان سے وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابوظہبی میں ملاقات کی، ملاقات صدارتی محل قصر البحر میں ہوئی۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے یو اے ای کے صدر اور عوام کے لیے نیک تمناؤں، خیر سگالی اور پاکستان کے دورے کی دعوت کا پیغام بھی پہنچایا۔

یو اے ای کے صدر محمد بن زاید آل نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کے لئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام کے لیے بھی نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

‎وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ابوظہبی میں عالمی ریل ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نمائش اور کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، ابوظہبی نمائش مرکز میں بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش اتحاد ریل کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی وزیر مملکت

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری