پاکستانی قیادت کی جانب سے چین کو 76ویں قومی دن کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور چین کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کا قومی دن نہ صرف اس کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ ایک عظیم قوم کی ترقی، استحکام اور عالمی امن میں کردار کا اعتراف بھی ہے۔
انہوں نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو دنیا کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ایک لازوال اور ناقابل شکست رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
انہوں نے اپنے حالیہ دورہ چین کو انتہائی مفید اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور B2B کانفرنس میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے تاریخی سنگِ میل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سب سے اہم مشترکہ معاشی منصوبہ قرار دیا جو اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
آصف علی زرداری کا پیغام
پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے بھی چینی حکومت اور عوام کو 76ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور عوام کو ان کے 76ویں قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین چین قومی دن سی پیک شہباز شریف صدر زرداری صدر شی پنگ صدر شی جن پنگ وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چین چین قومی دن سی پیک شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آج کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی کینٹ اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کینٹ اسٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرادی گئی ہے۔