کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ملکی و بین الاقوامی ایئرلائنز کی 12 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ملکی و بین الاقوامی ایئرلائنز کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق پروازوں کی فہرست میں کراچی سے مسقط (اومان ایئر)کی پروازڈبلیو وائی 324، کراچی سے دبئی (ایمریٹس)کی پروازای کے 609، کراچی سے عدیس ابابا (ایئر پلن)کی پروازای ٹی 695، کراچی سے دبئی (ایئر بلیو)کی پروازپی اے 110، کراچی سے سکھر (سیرین ایئر)کی پروازای آر 560 ، کراچی سے اسلام آباد (ایئر سیال)کی پروازیںپی ایف 125 اور 123 منسوخ کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور (ایئر سیال)کی پروازیں پی ایف 145 اور 143 ، کراچی سے سیالکوٹ (ایئر سیال )کی پرواز پی ایف 135 ، کراچی سے لاہور (PIA) کی پروازپی کے 306 ،کراچی سے کوئٹہ (PIA) کی پرواز پی کے 310 شامل ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا رقم کی واپسی سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کراچی سے
پڑھیں:
کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔
تفصیلات مطابق کورنگی 5 نمبر آئی ایریا گلی نمبر 8 میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
عوامی کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شاخت 23 سالہ یوسف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
عوامی کالونی تھانے کی حدود میں دوسرے واقعے میں کونگی بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ محمد خان زخمی ہوگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
جمشید کوارٹر کے علاقے پٹیل پاڑہ آصفہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ حسیب اللہ جبکہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے 38 سالہ سلمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
اس حوالے علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دونوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے پیش آنے کا بتائے جا رہے ہیں جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔